ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی نے مانگا سنگیت سوم سے جواب،بھارتی مزدور کے خون پسینے سے بنا تاج محل : یوگی 

یوگی نے مانگا سنگیت سوم سے جواب،بھارتی مزدور کے خون پسینے سے بنا تاج محل : یوگی 

Tue, 17 Oct 2017 21:47:43    S.O. News Service

گورکھپور،17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) میرٹھ کے سردھنا پارلیمانی نشست سے بی جے پی ایم پی سنگیت سوم کے تاج محل کے متعلق متنازعہ بیان سے بی جے پی بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے ۔ یوگی نے سنگیت سوم سے اپنے متنازعہ بیان کے تحت جواب طلب کیا ہے ۔ یوگی نے ساتھ ہی کہا کہ تاج محل بھارتی مزدوروں کی محنت سے کھڑا ہوا ہے اور یہ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ گورکھپور کے چار دن کے دورہ پر گئے یوگی نے منگل کو تاج محل تنازع پر کہاکہ یہ اہمیت نہیں رکھتا کہ اس کی تعمیر کس نے اور کن وجوہات کے پیش نظر کیا ، تاہم یہ اہمیت ضرور رکھتا ہے کہ اس کی تعمیر بھارتی مزدوروں کے خون پسینے سے ہوئی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور ممبر پارلیامنٹ اسد الدین اویسی نے اس تنازع میں دکھتی رگ پرہاتھ رکھتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا ایم پی مودی اب لال قلعہ سے 15 اگست کے دن پرچم کشائی نہیں کریں گے؟ اگر سیاحتی مراکز سے تاج محل کا نام ہٹانے کاشوق ہے تو یونیسکو سے گذارش کریں کہ وہ تاج محل کا نام اپنی فہرست سے ہٹادے اور جب سیاح بھارت کا سفر کریں تو انہیں پہلے یہ بھی اطلاع دے دیں کہ آپ بھارت آئیں ؛ لیکن تاج محل دیکھنے نہ آئیں۔ اس کے علاوہ کئی لیڈران نے سنگیت سوم کے اس مضحکہ خیز بیان پر جم کی تضحیک بھی کی تھی ، عمر عبد اللہ نے کہا کہ کیا اب لال قلعہ سے ایم پی کا خطاب نہیں ہوگا ؟ نہرو اسٹیڈیم سے ایم پی عوام کو خطاب کریں گے ۔ تاہم یوگی نے اس تنازع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تاج محل ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے ، خصوصا سیاحتی نقطہ نظر سے ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے ، اس کی حفاظت اور رکھ رکھاؤ ہم پر ضروری ہے ۔ سنگیت سوم نے اپنی فطری ہذیان گوئی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ تاج محل غداروں کا بنایا ہوا ہے ، اکبر ، بابر ، اورنگ زیبؒ تمام مغلیہ سلاطین غدار تھے اور ہم ان کی بنائی ہوئی عمارتوں کو تاریخ کے صفحات سے مٹاکر دم لیں گے ۔ انہوں نے تاریخ میں خلط ملط کرکے تاریخ کو متنازع بنا دیا ہے ، ہم تاریخ کو بھی بدل ڈالیں گے ۔ 


Share: